لاہور: اداکارہ منشا پاشا اورقانون دان جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے نکاح لکھا ہے۔
تصویر میں منشا پاشا ماتھے پر ٹیکا سجائے سنہرے رنگ کے عروسی لباس میں نظر آ رہی ہیں جبکہ جبران ناصر نے کریم رنگ کی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔
منشا پاشا کی نکاح کی تصاویر کو 45منٹ میں 28 ہزار سے قریب صارفین لائیک کر چکے ہیں۔ جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی مختصرسی تقریب کراچی میں ایک رشتے دار کے گھر پر منعقد ہوئی۔ جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔