یہ معجزہ کیسے ہوا؟

موٹاپے کو متعدد بیماریوں کی جڑ تصور کیا جاتا  ہے اور پھر شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکار خصوصاً خواتین فنکار اپنے وزن کے حوالے سے بہت احتیاط برتتی ہیں اور فٹ رہنے کے لیے  باقاعدہ ورزش کے ساتھ اپنی ڈائٹ کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں۔

آج ہم آپ کو جس اداکارہ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں ان کی اداکاری کو  مداحوں نے موٹاپے میں بھی بہت پسند کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ نے خود کو انڈسٹری میں مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنا وزن کم کرنے پر بہت محنت کی۔ 

متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور پاکستانی اداکارہ عروسہ صدیقی کی موٹاپے اور  وزن کم کرنے کے بعد کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر  بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

 

عروسہ صدیقی کو انڈسٹری میں قدم رکھنے کے وقت سے ہی بھاری بھرکم جسم کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھا گیا اور  ڈرامہ سیریل ’ٹکے کی آئے گی بارات‘ میں ان کی اداکاری نے سب کو بہت متاثر  بھی کیا۔

 

لیکن اداکارہ نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھانی اور  پھر ہمت نہ ہاری، تین سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عروسہ صدیقی آج ایک بالکل ہی مختلف روپ میں نظر آتی ہیں۔

 

دیگر اداکاروں کی طرح حنا الطاف اور  منال خان نے بھی عروسہ صدیقی کے وزن کم کرنے کو خوب سراہا، کچھ مداحوں نے عروسہ کی کم وزن کے ساتھ تصاویر  پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ ہمیں عروسہ اپنے پرانے لُک میں ہی اچھی لگتی تھی۔