ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ، مارشل آرٹسٹ اور پرڈیوسر جیکی چن کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکی چن نے جون 2019 سے جون 2020 کے درمیان 40 ملین ڈالر کمائے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جیکی چن ایک دہائی قبل ایک چینل کو دیے گئے انٹرویومیں اعلان
کرچکے ہیں کہ وہ 350ملین ڈالر کی ملکیت بیٹے جیسی چن کو دینے کے بجائے خیرات میں دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی چن کا کہناتھا کہ اگر میرا بیٹا جیسی قابل ہے تو وہ پیسہ کماسکتا ہے، اگر نہیں ہے تو وہ صرف میرے پیسے کو ضائع کرے گا۔
واضح رہے کہ جیکی چن نے جون لِن سے 1982 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا اداکار و گلوکارجیسی چن ہے۔