اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے اسٹوری کا کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے۔
تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے اور انہیں کس وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سارہ اور فلک کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع کی گئی تھی کہ وہ استنبول میں ہیں جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ سارہ اور فلک ہنی مون منانے استنبول گئے تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی طبیعت تُرکی میں خراب ہوئی ہے یا پھر وہ پاکستان واپس آگئی ہیں۔