ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا سائیٹس کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا ۔
اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔
ملک بھر میں چار گھنٹے تک بند کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تین بجے بحال کردیا گیا۔