دنیا بھرمیں ٹویٹر کی بولتی پھر شروع

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر کی عالمی سطح پر سروس میں خرابی کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوئے تاہم کمپنی نے چند گھنٹوں بعد خرابی کو دور کرکے سروس دوبارہ بحال کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج  ہفتے کی صبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹویٹر سائٹ پرشکایات درج کیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹویٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹویٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے 'اندورنی نظام میں' چند تکنیکی مسائل پیدا ہوئے تھے جس کے باعث سروس متاثر ہوئی۔ تاہم کمپنی نے چند گھنٹوں بعد خرابی کو دور کرکے سروس دوبارہ بحال کردی ہے۔