بنگلور: فلم رئیس، گینگ آف واسے پور اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جھنڈے گاڑنے والے نواز الدین صدیقی بالی وڈ اداکاروں پر تنقید کرتے کرتے خود انہی کے نقش وقدم پرچل پڑے ہیں۔
بالی وڈ سپر اسٹارز پر بناوٹی اداکاری کا الزام عائد کرنے والے گینگ آف واسے پور کے فیصل خان گزشتہ ۱یک ہفتے سے بنگلور میں مقیم ہیں۔
ان کی بنگلور یاترا کا مقصد خوبصورت اور جوان دکھائی دینے کے لیے’ڈیٹوکسی فیکیشن تھیراپی‘ کرانا تھا۔
ذرائع کے مطابق ’نواز الدین صدیقی گزشتہ کئی ماہ سے اپنی آنے والی فلم ’ جوگیرا سارا را را‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اب وہ اعادہ شباب کے لیے ڈیٹوکس کروا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز االدین کی اہلیہ عالیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ نواز اب اپنی صحت و خوبصورتی کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہوگئے ہیں اور اسی لیے انہوں نے ڈیٹوکسی فیکیشن کرانے کا فیصلہ کیا۔