بچوں کیلئے بطور خاص تیار کردہ پہلا سمارٹ فون

نیویارک: ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا سمارٹ فون تیار کیا ہے جوبطورِ خاص بچوں کے لیے مفید ہے۔ اسے نووس کا نام دیا گیا ہے۔

ایک ہی وقت میں یہ اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے۔

یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ویڈیوکال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت موجود ہے۔

بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے اور اس فون کو تلاش کرنے کے لیے کئی آپشن دیئے گئے ہیں۔

نووس بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے اور کسی بھی مدد کی صورت میں وہ صرف ایک بٹن دبا کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔

روایتی اسمارٹ فون بچوں کے حوالے نہیں کئے جاسکتے کیونکہ وہ غیراخلاقی مواد دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو بھی بناسکتےہیں۔ اس کے علاوہ بڑا اسکرین انہیں ٹی وی کی طرح کی لت لگاسکتا ہے۔