کنگنا کی مسلمان دشمنی کا نیا ثبوت

ممبئی: مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے۔

کنگنا رناوت وہ بھارتی اداکارہ ہیں جو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اس بار بھی انہوں نے رمضان میں افطار پارٹیوں پر پابندی لگانے کے مطالبے پر ٹوئٹ کرکے بہت سے لوگوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کنگنا رناوت نے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹوئٹر پر درخواست کی ’’پرائم منسٹر جی براہ مہربانی رمضان میں اجتماعات (افطار پارٹیوں) پر پابندی لگائی جائے۔‘‘ تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد کنگنا نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔ لیکن ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا ہے۔