آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں ’’ڈائنگ آرٹ‘‘ نامی ایک ادارے کی وجہ شہرت وہاں بنائے جانے والے خوبصورت اور دیدہ زیب تابوت ہیں جو کسی بھی مرنے والے کی آخری رسومات میں خوشیوں کے رنگ بھر سکتے ہیں۔
آکلینڈ میں واقع یہ ادارہ، راس ہال نامی ایک صاحب کی ملکیت ہے، جن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی آخری رسوم ویسے ہی دکھ اور تکلیف کا باعث ہوتی ہیں لہذا کچھ دلچسپ اور الگ ان رسومات میں دکھ کا تاثر ختم کرنے کی کوشش کرنے میں کوئی برائی نہیں۔