کراچی: رمضان المبارک میں جہاں ہر شے کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں وہیں پھل بھی مہنگے ترین بکنے لگتے ہیں۔تاہم کراچی کے نوجوانوں نے اس کا ایک انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔
کراچی کے نوجوانوں کا ایک گروپ جیل چورنگی کے قریب ایک سٹال پر 10 روپے کلو پھل فروخت کر رہا ہے۔
اس کام میں ان نوجوانوں کو مخیر حضرات کی مدد بھی حاصل ہے جبکہ علاقے کے بچے بھی اپنے گھروں سے پھل لا لا کر انہیں عطیہ کر رہے ہیں۔
ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 400 افراد آتے ہیں، لوگ زیادہ ہوجاتے ہیں اور پھل کم پڑجاتے ہیں لیکن وہ جیسے تیسے چلا رہے ہیں۔
یہاں سے پھل خریدنے والے بھی بے حد خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں سے ملنے والے پھل بہترین کوالٹی کے ہیں۔
یہاں سے پھل خریدنے والوں میں زیادہ تر افراد کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔