پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر ایک شو کے دوران اپنی والدہ سے متعلق گفتگو پر آبدیدہ ہو گئیں۔
متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ندا یاسر آج کل اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ مل کر ایک پروڈکشن ہاؤس چلا رہی ہیں۔
ندا یاسر حال ہی میں اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔
پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین نے دوران شو ندا یاسر سے حال ہی میں خالق حقیقی سے جا ملنے والی ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جس پر اداکارہ آبدیدہ ہو گئیں۔
اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کے بارے میں زیادہ گفتگو نہیں کر سکتی، حتیٰ کہ اپنے پروگرام میں بھی میں، جب بھی اپنی والدہ کو یاد کرتی ہوں تو اپنے آنسوؤں کو نہیں روک پاتی اور بہت افسردہ ہو جاتی ہوں۔