ممبئی: سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتے اور متعدد بار اداکار نے اپنے عمل سے اپنی دریا دلی کو ثابت بھی کیا ہے، اس بار سلو میاں نے راکھی ساونت کی مدد کرکے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کردی ہے۔
راکھی ساونت اس سے قبل بھی کہہ چکی ہیں کہ ان کی والدہ کو کینسر ہے جس کے علاج کے لیے سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے، اسپتال میں آپریشن کے لیے لے جانے سے قبل راکھی کی والدہ نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔
راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے تھے ہمارے پاس پیسے نہیں تو ہم کیا کریں گے، کیا میں ایسے ہی مر جاؤں گی لیکن خدا نے سلمان خان کو میرے لیے فرشتہ بناکر بھیجا ہے.
سلمان خان آج میرے لیے کھڑے ہیں اور میرا آپریشن کرارہے ہیں، میں سلمان خان کا شکریہ اداکرتی ہوں کیوں کہ ان ہی کی وجہ سے میں آج اپنا آپریشن کروارہی ہوں۔