گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے امتحانات کے حوالے سے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کرونا وائرس لے کر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
عاصم اظہر کی ٹوئٹ کی طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حمایت کی ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے