عالیہ بھٹ بھی پاکستانی ریپر کی معترف

بالی وڈ  اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی ریپر محمد شاہ کی خود پر  بنائی جانے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کیے بنا نا رہ سکیں۔

ریپر محمد شاہ کی جانب سے عالیہ کے عنوان پر بنائی گئی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں محمد شاہ نے حوالے کے طور پر عالیہ کی فلموں کے مختلف حصے بھی شامل کیے۔

ویڈیو میں ریپر بھارتی اداکارہ کو قریب آنے لیکن وبا کے باعث زیادہ قریب نا آنے کا کہہ رہے ہیں۔ 

ویڈیو کے اختتام پر محمد شاہ کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ عالیہ کے والد مہیش بھٹ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

محمد شاہ کی ویڈیو  پر جہاں مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا تھا وہیں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی محمد شاہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیے بنا نا رہ سکیں۔

عالیہ نے محمد شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا بہت ہارڈ۔۔۔عالیہ کے جواب پر ریپر کی جانب سے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

 

 

 

خیال رہے کہ محمد شاہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر  پر  بھی 3 ویڈیوز بنا کر انھیں بھی اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔