بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اداکار کشور نندلاسکر کورونا وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے۔
81 سالہ اداکار کو دو ہفتے قبل کورونا وائرس ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑتی گئی اور آج وہ انتقال کرگئے۔
کشور نندلاسکر نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان میں واستو، سنگھم، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، سمبا وغیرہ شامل ہیں۔
گووندا کے ساتھ فلم ‘جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میں انہوں نے ’سناٹا‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا— فوٹو: فائل
واستو میں ان کے کردار کو کافی پذیرائی ملی تھی جبکہ گووندا کے ساتھ فلم ‘جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میں انہوں نے ’سناٹا‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔