حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم بطور ماڈل اورپاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ایک چھوٹا بھائی ہے جب کہ والدہ اور سلیم یوسف کی اہلیہ ہاؤس وائف ہیں۔
خیال رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کا شمار80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔