شادی والے دن شفاعت علی کیا تڑوا بیٹھے

میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے اپنی شادی کے روز سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

شفاعت علی حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور دوران شو اپنی شادی سے متعلق کہانی مداحوں کو سنائی۔

شفاعت علی نے بتایا کہ شادی سے 10 دن پہلے میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور شادی والے دن میری دو پسلیاں چٹخی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے میں شادی کی تصاویر میں بھی اکڑا ہوا سا محسوس ہورہا ہوں۔

انہوں نے ایکسیڈنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے کچھ دن پہلے میں ایک شوٹ کے دوران گر گیا تھا جس کی وجہ سے میری دو پسلیاں کریک ہوگئی تھیں۔

شفاعت علی کا کہنا تھاکہ مجھے شادی کے کپڑوں کے نیچے ویسٹ پہننا پڑی تھی اور پوری شادی پر بھائی میرے ساتھ ساتھ رہے کہ کوئی میرے قریب آکر مجھ سے نہ ملے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ولیمے والے دن میں نے بھائیوں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی تھی کہ وہ مہمانوں کو مجھ سے کھڑے ہوکر ملنے کے بجائے بیٹھ کر ہی ملنے کا کہیں۔