راولپنڈی: ریلوے نے عید الفطر پر عید کی خوشیاں اپنے پیاروں سے منانے کیلیے خصوصی عید ٹرینیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ 12 سے 14 اسپیشل عید ٹرینیں چلائی جائیں گی.
کراچی 8، کوئٹہ 2، ملتان 2، ٹرینین، راولپنڈی سے لاہور کیلیے بھی خصوصی ٹرین ہو گی جبکہ پاکستان بھر میں چلنے والی تمام ریل گاڑیوں پر ایک سے دو اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔
20 رمضان کو اسپیشل عید ٹرینوں کا شیڈول، طریقہ کار، ایس او پی کا اعلان کر دیا جائے گا۔