کراچی: پاکستان آسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن اختتام پر 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 247 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 13 پوائنٹس رہی۔
بازار میں 49.9 کروڑ شیئرز کے سودے 24.8 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہے۔