سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوگیا، گزشتہ 4 روز کے دوران فی تولہ سونا 4 ہزار 4 سو روپے مہنگا ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید  1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہے۔

ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 540  روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 2676 ڈالر فی اونس ہے۔