ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے 105,000 امریکی ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق بائی نانس کرپٹو پلیٹ فارم پر 31 جنوری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بٹ کوائن اس حد سے آگے بڑھا ہے۔اس سے قبل 8 مئی 2025 کو بھی بٹ کوائن کی قیمت 100,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جو اس کی عالمی سرمایہ کاروں میں بڑھتی مقبولیت اور مالیاتی مارکیٹس میں اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے عالمی معیشت میں مزید اتار چڑھاؤ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
