کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ان کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کرادیا۔
اس نئے فیچر کے تحت اب آپ اپنے یو ٹیوب چینل کے نام اور پروفائل تصویر کو جی میل اکاؤنٹ سے منسلک کیے بغیر ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل یوٹیوب کریئٹر کو چینل کا نام اور آئیکون تبدیل کرنے کے لیے پورے گوگل اکاؤنٹ میں تبدیلی کرنا پڑتی تھی۔
اس نئی سہولت کا ایک نقصان بھی ہے اور وہ یہ کہ نام اور آئیکون تبدیل ہونے کی صورت میں صارف اپنا ویری فکیشن بیج کھو دے گا تاہم وہ اپنا نیا بیج حاصل کرنے کی دوبارہ درخواست کرسکتے ہیں۔