بھارتی کی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ شنایا کٹوے کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر ہبولی کی پولیس نے اداکارہ شنایا کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کے بھائی کو گزشتہ دنوں قتل کیا گیا تھا جس کی لاش کئی ٹکڑوں میں ملی تھی جبکہ سر جنگل اور باقی دھڑ الگ جگہ سے ملا تھا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کے دوران اداکارہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ گرفتار افراد میں ایک اداکارہ کا مبینہ بوائے فرینڈ بھی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول نے بہن کو لڑکے سے دوستی پر منع کیا تھا جس پر اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا جبکہ اداکارہ پر بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا الزام ہے۔
پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ عدالت نے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔