ٹریفک حادثے کے بعد گاڑی کی یہ حالت، ڈرائیور کا کیا بنا؟

پشاور:  پشاور میں ٹریفک کے ایک خوفناک حادثے کے دوران گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی چکنا چور ہوچکی ہے  لیکن معجزانہ طور پر اس میں سوار نوجوان محفوظ رہا اور اس کو خراش تک نہ آئی۔

پولیس اسٹیشن رحمان بابا کی حدود گھڑی قمر دین میں ٹریفک حادثے کے دوران گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم اس میں سوار نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

 نوجوان آلٹو گاڑی میں سوار تھا اور خود گاڑی ڈرائیور کررہا تھا کہ راستے میں 10وہیلر ٹرالر نے اسے زور دار ٹکر ماردی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم اس میں سوار نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اس کو خراش تک نہ آئی۔ 

حادثے میں تباہ ہونیوالی گاڑی اور نوجوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب سے انتہائی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کئی صارفین نے نوجوان کوپشاور کا سپر مین کا خطاب بھی دیدیا ہے۔