اور اب بندر بھی بن گیا دکاندار

بھارت میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر سبزیاں فروخت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر سبزی کی دکان پر بہت سی سبزیوں میں گھرا ہوا بیٹھا ہے اور ایسے بیٹھا دکھائی دے رہا ہے جیسے وہ یہ سبزیاں فروخت کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد وائرل ہوئی اور لوگ اس سے بہت لطف اندوز ہوئے۔