کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو فٹنس کلب میں گھس کر وہاں موجود تمام باڈی بلڈرز کی جیبوں کا صفایا کرگئے۔
بلدیہ ٹاؤن نمبر 8 میں واقع جم میں 4 ڈاکو داخل ہوئے اور ہیوی ویٹس کے ساتھ ورزش میں مصروف باڈی بلڈرز کو پستول دکھا کر یرغمال بنالیا اور انکی جیبوں کا صفایہ کرکے چلتے بنے۔
اس حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک دبلا پتلا ڈکیت جم کے اندر داخل ہوتا ہے اور منوں و وزنی لوہا اٹھانے والوں کو محظ چند پاؤ وزنی پستول دکھا کر گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے۔
پھر مزید 2 ڈکیت آتے ہیں اور کیش کاؤنٹر سمیت باڈی بلڈرز کی جیبیں بھی خالی کرا دیتے ہیں جبکہ آخر میں ایک اور لاغر سا ڈکیت بھی انٹری دیتا ہے جس کا غالباً ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا ہوگا۔
ملزمان ڈکیتی کے دوران کسرت کرنے والے نوجوانوں کو بچوں کی طرح مارتے بھی دکھائی دیے۔ تاہم آخر میں یہ دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد ایک باڈی بلڈر سینہ تان کر اور ڈولے دکھاتے ہوئے