سعودی حکومت کی جانب سے مقدس پتھر " حجراسود" کی ریکارڈ 49 ہزار میگاپکسل تک واضح اورشفاف تصاویر جاری کی گئی ہیں جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عوام جنت کے پتھر کو اتنے قریب اور واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مقام ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر بنا کر پیش کر دیں۔ تصاویر مکہ مکرمہ کے ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بنائیں۔
جدید تکنیک کےذریعے کھنچی گئی تصاویر میں حجراسود کے ہر حصہ کو انتہائی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اورشفاف تصاویر بنائی گئی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ عوام جنت کے پتھر کو اتنے قریب اور واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔
مقدس پتھر کی تصاویر میں دکھنے والی بے انتہا خوبصورتی جنت کی تصوراتی خوبصورتی کی عکاسی کررہی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ یقینا" اللہ کی بنائی ہوئی جنت ہماری سوچ اور معیار سے بھی حد درجہ خوبصورت ہوگی۔