کورونا ایس او پیز کی خلاف وارزی کرنے پر شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، دولہا دُلہن نے شادی کے لباس میں ہی گلیوں میں دوڑ لگادی، اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ریسٹورینٹ میں ہوٹل مالک نے ڈبل پیسا وصول کرکے پابندی کے باوجود ہوٹل میں شادی کی تقریب کی اجازت دے دی۔
ریسٹورینٹ کے ہال میں 250 افراد کو بٹھایا گیا تھا اور شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔
پولیس کے چھاپے پر دولہا دلہن اور کئی باراتی فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے دولہا کے والد اور ہوٹل مینیجر کو حراست میں لے لیا۔