واشنگٹن:امریکی ریاست انڈیانا کے اسکاٹس شہر میں رہنے والی 26 سالہ شیان نکول سنگھ کو اس کی بیٹی کے سر میں جوئیں ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 26 سالہ شیان نکول اپنی 4 سال کی بیٹی کو نیم بے ہوشی میں ہسپتال لے کر آئی۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچی کے تمام ٹیسٹ کئے لیکن کچھ سمجھ نہیں آیا کہ بچی کے ساتھ ایسا کیا ہوا ہے کیوں کے بچی کے جسم میں ہیموگلوبین نا ہونے کے برابر تھا اور خون میں آکسیجن کی مقدار بھی بہت کم تھی، اس وجہ سے کسی بھی وقت بچی کی موت ہو سکتی تھی۔
ڈاکٹرز کو معائنے میں پتہ چلا کے بچی کے سر میں جوئیں ہیں، جو اس بچی کے جسم کا خون چوس رہی تھیں۔بچی کے سر سے تقریباً 100 جویں بر آمد ہوئیں۔
ہسپتال انتظامیہ کی شکایت پر شیان نامی خاتون کو اس کی 4 سالہ بیٹی کا دھیان نہ رکھنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔