نئی دہلی: بھارتی ریاست اْترپردیش میں خواتین نے کورونا وائرس کو دیوی کا درجہ دیتے ہوئے ’کورونا مائی‘ کی پوجا شروع کردی جو 21 روز تک جاری رہے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اترپردیش کے گاؤں واراناسی اور کشی نگر میں خواتین کی بڑی تعداد روزانہ ندی کنارے گھنٹوں تک ’کورونا مائی‘ کی پوجا کرتی ہے تاکہ اس دیوی کا غصہ ختم ہوجائے، وبا کا زور ٹوٹ جائے اور مرتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچ جائیں۔
تاہم اس پوجا کے دوران سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا۔