دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کی طرح پاوری گرل دینا نیر مبین کا دل بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑا۔
پاوری گرل دینا نیر مبین کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
دینا نیر مبین کی شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلے کارڈ پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے درج ہیں۔
پاوری گرل کی حالیہ تصاویر کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور دینا نیر کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔