ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ناصر خلیلی کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں کے چوہوں کو دیکھ کر بلیاں بھی بھاگ جاتی ہیں۔
ڈی ایس لاہور ناصر خلیلی کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں کے چوہے زہریلی گولیوں سے بھی نہیں مرتے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کے چوہوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ناصر خلیلی نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کے چوہے ختم کرنے کے لیے خصوصی کیمیکل اور ادویات حاصل کی ہیں۔
قبل اذیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس لاہور ناصر خلیلی نے کہا ہے کہ ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ مشن ہے،انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کے گرد حفاظتی باڑلگانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ناصر خلیلی کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والو کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ملازمین کھڑے کر دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اہلکار ٹرین آنے سے قبل ٹریفک روکے گا تاکہ حادثات نہ ہوں، ریلوے ٹریک سے بلاوجہ گزرنے والے 157 افراد کو جیل بھیجوایا گیا ہے۔