چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل ہی وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھول لیں گے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے۔
انہوں نے اپنا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھولا، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے۔
ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔
ارشد نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک میوزک البم میں بھی کام کیا لیکن ارشد پھر اچانک منظر سے غائب ہوگیا تھا۔