ٹوئٹر اکائونٹ ہولڈرز سے مطمئن نہیں

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرنےاپنےصارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا 

ٹوئٹر ایپلی کیشن پر تصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائے گا، تصدیق  کے لیے صارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کے ٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائے گی۔

ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ چیک مارک کے ساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ ، اکاؤنٹ کے درست ہونےکو ظاہرکرے گا جب کہ درست تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ضروری معلومات کے ساتھ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے  یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر6 ماہ کےدوران فعال رہا ہو۔

خیال رہے کہ اس سےقبل نومبر2017 میں صارفین کی تصدیق کے سلسلے کو کڑی تنقید کے باعث بند کردیا گیاتھا۔