' سپارک 7 پرو' ٹیکنو موبائل کے لئے ایک کامیاب لانچ قرار

تفصیلات کے مطابق پاکستانی موبائل مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ ٹیکنو موبائل نے حال ہی میں ایک گیمنگ اسمارٹ فون Spark 7 Pro متعارف کرایا ہے، جسے صارفین کے ساتھ ساتھ گیمنگ ایکسپرٹ میں بھی خوب پزیرائی ملی۔

یہ اسمارٹ فون ٹیکنو موبائل کی سپارک سیریز کا جدید ترین اسمارٹ فون ہے، سپارک سیریز کا شمار ٹیکنو موبائل کی کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے۔ جس میں کمپنی کی جانب سے ہمیشہ جدید اور پہلے سے موئثر فیچرز کو متعارف کرایا گیا ۔

Spark 7 Pro فیچرز اور ڈیزائن کے لحاظ سے ایک مکمل پیکج ہے۔ جس میں شاندار گیمنگ پروسیسر MediaTek Helio G80 شامل ہے۔

گیمنگ کے تجربے کو مذید موئثر بنانے کے لئے 6.6 انچ کے بڑ ے ڈسپلے کے ساتھ ساتھ 5000mAh کی بڑی بیڑی اور 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ بھی میسر ہے۔

Spark 7 Pro ٹیکنو موبائل کے لئے ایک کامیاب لانچ تھا، جس کی لائیو سیل نے ریکارڈ سیلز قائم کئے ۔

سیل کے پہلے ہی گھنٹے میں سٹاک آئوٹ ریکارڈ بھی بنا۔ اس کے ساتھ ساتھ Twitter پینل پر بھی ٹرینڈ میں رہا۔

کمپنی کی جانب سے Spark 7 Pro کو 21,999 روپے کی قیمت میں متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں اس اسمارٹ فون کی خریداری پر1000 روپے کا شاندار ڈسکاؤنٹ بھی دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین Spark 7 Pro کی خریداری پر LEDs 1000 کی قرع اندازی میں شامل ہو کر ٹیکنو موبائل کی جانب سے شاندار LED بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آفر 3 جون تک محدود ہے۔