پشاور:ابوظبی اور ریاض سے پشاور پہنچنے والے 6مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی سے پشاور پہنچنے والے 5 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔
سعودی دارالحکومت ریاض سے بھی پشاور پہنچنے والے ایک مسافر کا کورونا مثبت آ گیا ہے۔
مسافر پی کے 218کے ذریعے ابوظبی سے پشاور پہنچے تھے، 153مسافروں کے پشاور ایئر پورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 6مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ائرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہکورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کے لییہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔