کانگو میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں 31 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ بیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کانگو میں آتش فشاں نے تباہی مچادی، آتش فشاں سے نکلنے والے مواد نے قریبی بستیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
آتش فشاں سے بہنے والے لاوے نے بستی کے بڑے حصے کو دفن کردیا ہے۔
واقعے میں 31 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ بیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے، آتش فشاں پھٹنے کے باعث گوما شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر جان بچانے کے لیےہمسایہ ملک روانڈا کی جانب نقل مکانی کرگئے ہیں۔