جنوبی کوریا کے معزول صدر کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا

جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوریا میں سال2025 کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت یون کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79 ہزار ڈالر سالانہ  ہوجائےگی۔

خیال رہےکہ  پارلیمنٹ میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر بر قرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک بے اختیار ہیں تاہم اس وقت تہ وہ تنخواہ اور دیگر مراعات کے حقدار  رہیں گے۔

3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

معزول صدر کا جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لاء بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔