سکول کے احاطے سے 215بچوں کی باقیات برآمد

اوٹاوا : کینیڈا کے ایک سکول کے احاطے سے 215بچوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے ایک بند سکول کے احاطہ سے 215بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں جن میں کئی بچوں کی عمریں 3سال کے قریب ہیں۔

 باقیات ملنے کا اعلان کینیڈین وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کاسیاہ ترین اور شرمناک دن ہے۔

بچوں کی باقیات روایتی تعلیم کے ایک بورڈنگ سکول سے برآمد ہوئیں۔

 برٹش کولمبیا میں قائم اس سکول کو 1978میں بند کر دیا گیا تھا۔

 بچوں کی اموات کب اور کیسے ہوئیں اسکی تحقیقات کیں جائیں گی۔