پرائیویسی پالیسی قبول نہ کرنے پر کیا مشکلات ہونگی؟ واٹس انتظامیہ کا نیا بیان جاری

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے پرائیویسی پالیسی سے متعلق نیا بیان جاری کردیا۔

واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے وہ صارفین جنہوں نے اب تک پرائیویسی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے ان کے نئے فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔

ویب سائٹ دی ورج کے مطابق واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قبول نہ کرنے والے صارفین کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ صارف جب چاہے یہ پالیسی قبول کرسکتا ہے، ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، بس واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو مسلسل نوٹیفکیشن موصول ہوتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صارفین جو ہماری نئی پالیسی کو تسلیم نہیں کریں گے انہیں ایپ کے کچھ فیچرز کیلئے محدود کردیا جائے گا اور متعارف کیے جانے والے نئے فیچرز سے وہ لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔