افغانستان کے صوبے کاپیسا میں شادی کی تقریب کے دوران گھر پرمارٹر شیل گرنے سے 10شہری جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق گھر پر مارٹر شیل گرنے کا واقعہ ضلع تگاب میں ہفتے کی شام ہواجہاں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کی جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب صوبائی پولیس نے مارٹر حملے کا الزام طالبان پرعائد کیا ہے جب کہ طالبان ترجمان نے الزامات کی تردید کردی ہے۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ علاقے میں مارٹر شیل افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مارا گیا۔