اسرائیل ”امریکا“ سے تعلقات ختم کرنے کو تیار ہوگیا 

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ  ایران کو جوہری طاقت بننے سے ہر صورت روکیں اگر امریکہ آڑے آیا تو پھر اس کیساتھ بھی اپنے تعلقات ختم کرنے میں دیر نہیں کرینگے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہر ممکن روکیں گے اور اگر اس کی جوہری صلاحیتو ں کوختم کرنے کا معاملہ ہو تو وہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کوختم کرنے کو بھی تیار ہے۔ 

نیتن یاہونے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔ کیونکہ اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو اسرائیل کی اب تک کی تمام تر کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ ڈیوڈ بانیا کی تقرری کی تقریب سے منگل کے روزخطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل،ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے پوری طرح تیار ہے خواہ امریکا اور دیگر ممالک سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں کامیاب ہی کیوں نہ ہو جائیں۔

نیتن یاہو کا تاہم کہنا تھا”ہمیں امید ہے کہ ایران کے معاملے پر اپنے عظیم دوست امریکا کے ساتھ کسی طرح کا اختلاف نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنے وجود کو لاحق خطرے کو روکنا ہے اور ہم اس میں کامیاب او ر غالب ہوں گے۔"