دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور سرفہرست ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔
نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی قائد ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت ہی کے روہیت شرما نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔
بیٹنگ میں فخر زمان بھی ساتویں پوزیشن پر ڈٹ گئے جبکہ محمد حفیظ اور عماد وسیم کو بغیر کھیلے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
بولنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے، اور جاری کردہ لسٹ میں ’ریٹائرڈ‘ محمد عامر 11 اور شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔