امریکی فوج نے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کرلی

واشنگٹن:امریکی فوج نے 2020  میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری تسلیم کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں کہاکہ غیرملکی وار زونز میں ملٹری آپریشنز کے دوران 23 عام شہری ہلاک، 10زخمی ہوئے،جن میں سے صرف افغانستان میں ہی آپریشنز کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔

 پینٹاگون نے بتایا کہ صومالیہ اور عراق میں آپریشن کے دوران ایک ایک شہری ہلاک ہو۔

 آپریشنز کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں۔

 کانگریس نے 2020  میں لواحقین کے لیے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے، تاہم ہلاک افراد کے لواحقین کو پینٹاگون نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔