شی چھانگ(شِنہوا)چین نے صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے نیا موسمیاتی سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں بھیج دیا ہے۔
لانچ مرکز نے کہاہے کہ سیٹلائٹ فینگ یون-4بی (ایف وائے۔4 بی) کو جمعرات کی صبح 12بج کر17منٹ(بیجنگ وقت)پر لانگ مارچ-3بی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 372واں پرواز مشن تھا۔جغرافیائی مدار میں چین کی نئی نسل کا پہلا موسمیاتی سیٹلائٹ ایف وائے-4بی موسمی تجزیہ، پیش گوئی۔ماحولیات اور آفت کی نگرانی کے شعبوں میں استعمال ہوگا۔
سیٹلائٹ اور راکٹ بالترتیب شنگھائی اکیڈمی برائے خلائی پرواز ٹیکنالوجی اور چائنہ اکیڈمی برائے لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تیار کئے،دونوں کا تعلق چائنہ خلائی سائنس وٹیکنالوجی کارپوریشن سے ہے۔
چین کی محکمہ موسمیات انتظامیہ سیٹلائٹ کے زمینی اطلاق کے نظام کی تعمیر اور سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔