انڈونیشیا کی حکومت نے امسال حج پروگرام منسوخ کردیا ہے
انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وبا تاحال ٹل نہیں سکی، اسی باعث اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے حج پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رواں سال انڈونیشیا کا کوئی حاجی حج کیلئے سعودی عرب نہیں جا سکے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے حوالے سے بھی تاحال واضح نہیں کہ رواں سال پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت ملے گی یا نہیں۔