چین میں 800 سال پرانا تاریخی سیاحتی قصبہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جنوب مغربی میونیسپیلٹی چونگ کنگ کے ضلع جیانگجن میں اچانک لکڑیوں کے ساختی ڈھانچے میں آگ بھڑک اٹھی۔
چینی حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹرز کی مدد سے لوگوں کو وہاں سے نکالا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ چین کا قدیم ژونگشان قصبہ سیاحوں کی توجہ کے لحاظ سے چین کا دوسرا بلند مقام ہے۔