پاکستان کے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے،تاہم اس بار عالمی یوم ماحولیات کی خاص بات یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو ملا ہے۔

 دنیا بھر میں ہرسال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم’’ قدرتی ماحول کی بحالی‘‘ہے۔

اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے گرین اینی شیٹیو اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جس نے قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبہ سمیت متعدد پروگرام ترتیب دیکر ان پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے۔