برطانوی وزیراعظم کا ”عمران خان“ کو سلیوٹ

 

اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم نے 10 ارب درخت لگانے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، جنہوں نے 10 ارب درخت لگانے کے عزم کیا، مینگرو درخت دوبارہ لگا رہے ہیں، یہ بہت بڑی مہم ہے۔

 انہوں نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے، قدرت کا انتقام ہے۔


ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی، سب کو اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے۔

 سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات میں بہتری کیلئے اقدامات پر سیلوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم بہت بڑی مہم ہے۔